عمران خان نے کہا ہے 24 نومبر کو احتجاج ہر صورت ہو گا، علیمہ خان

عمران خان نے  کہا ہے 24 نومبر کو احتجاج  ہر صورت ہو گا، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان پر اڑھائی سال کے دوران 200 سے زائد مقدمات بنائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل یہ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان “ڈیل” کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اگر ایسا ہوتا تو وہ اتنے عرصے سے جیل میں نہ ہوتے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت کو میرٹ پر منظور کر لیا تھا، جس کے بعد ان کے خیال میں تمام مقدمات میں ضمانت مل جانی چاہیے تھی اور انہیں رہا کر دیا جانا چاہیے تھا۔ تاہم، گزشتہ رات ایک “مضحکہ خیز مقدمے” میں عمران خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا۔

علیمہ خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی گئی ہے، جو کہ “رول آف لا”، عدلیہ کی آزادی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے ہے۔

انہوں نے پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غلط اطلاع پر کان نہ دھریں اور 24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ احتجاج ملکی عوام کے حقوق کے لیے ہے، اور پی ٹی آئی کے قائد کی آواز بن کر لوگ اس تحریک میں حصہ لیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *