لاہور اور پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، ماسک پہننا لازمی

لاہور اور پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، ماسک پہننا لازمی

لاہور: اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد محکمہ ماحولیات پنجاب نے 20 نومبر 2024 سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔

اعلامیے کے مطابق تعمام تعلیمی ادارے فزیکل کلاسز کیساتھ تدریسی عمل بحال کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق سکولوں کا آغاز صبح 8 بجکر 45 منٹ سے پہلے نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ، طلبہ اور اساتذہ کے لیے اسکول میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ صحت و صفائی کے اصولوں پر عمل کیا جا سکے۔

محکمہ ماحولیات نے اسموگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کلاسز کے اوقات کے مطابق چھٹی کے اوقات کو متعین کریں تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو اسکول سے روانگی میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اسموگ کے اثرات کو کم کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کو محفوظ بنانے کے لیے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہےتاکہ طلبہ کی تعلیم میں کوئی خلل نہ آئے اور وہ صحت مند ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *