کوئی ڈیل نہیں ہوگی، فوج کا عمران خان سے مذاکرات سے انکار،گارڈین اخبار کی رپورٹ

کوئی ڈیل نہیں ہوگی، فوج کا عمران خان سے مذاکرات سے انکار،گارڈین اخبار کی رپورٹ

برطانوی اخبار گارڈین میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکرات سے انکار کردیا اور صاف کہہ دیا کہ بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی۔

عمران خان کی جانب سے فوج کی قیادت کے ساتھ بات چیت پر رضا مندی ظاہر کرنے کے بعد سینئر فوجی ذرائع نے برطانوی جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات یا معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

گارڈین میں شائع رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی چند ماہ سے فوج سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اورانہوں نے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش بھی کی جس میں انہوں نے اپنی رہائی کے لیے فوج سے ڈیل کی کوشش کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ قانونی ٹیم کے ذریعے گارڈین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جیل جانے کے بعد فوج سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن وہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنے سے انکار نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کہاکہ فوج کے ساتھ بات چیت اصولوں اور عوام کے مفاد میں ہو گی نہ کہ کسی ذاتی فائدے کیلئے جس سے پاکستا ن کی جمہوری اقدار کو نقصان پہنچے، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اصولوں پر سمجھوتا کرنے کے بجائے جیل میں زندگی گزارنا پسند کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *