ملکی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے،سندھ کے ضلع سجاول میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (پی پی ایل) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔
خط میں پی پی ایل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ذخائرشاہ بندربلاک میں واقع پتیجی کنویں سے ملے جہاں گیس کی پیداوارکا تخمینہ11.7ملین سٹینڈرڈ کیوبک فیٹ یومیہ ہے جبکہ تیل کی ابتدائی پیداوار کا اندازہ 198بیرل یومیہ ہے۔