نوازشریف ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیے سے پیچھے ہٹے تو عوام نے انہیں مسترد کر دیا، شاہد خاقان عباسی

نوازشریف ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیے سے پیچھے ہٹے تو عوام نے انہیں مسترد کر دیا، شاہد خاقان عباسی

عوام پارٹی پاکستان کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیے سے پیچھے ہٹے تو عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ 2021 میں جب پارٹی کا عروج تھا، پھر یکدم اس کی مقبولیت نیچے کیوں آئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اقتدار کو عزت دو کے بیانیے کو مسترد کیا اور ن لیگ کو اب بیانیہ بنانے کی نہیں بلکہ اپنی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کیخلاف دائر درخواست واپس لینے پر رہائی کی پیشکش، صنم جاوید کا بڑا دعویٰ

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ2017میںکس طرح حکومت کو ہٹایا گیااور اب 2024 آچکا ہےاور اس دوران دو عام انتخابات ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں عوام نے کس کو ووٹ دیا اور 2024 کے انتخابات میں کس کو ووٹ ملا، یہ سب عوام کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف پارٹی کے صدر ہیں اور پنجاب اور وفاق میں ان کی حکومت ہے لیکن اب ان کے پاس صرف اپنی کارکردگی دکھانے کا راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود وہ مقام نہیں ملا جوووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے بعد ملا۔ تاہم جب نوازشریف نے اس بیانیے سے ہٹنا شروع کیا تو عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ2021کا گوجرانوالہ جلسہ میاں نوازشریف کی سیاست کا عروج تھا، جب پنجاب میں بڑے جلسے ہوئے اور ضمنی انتخابات میں کامیابیاں حاصل کی گئیں لیکن جب نوازشریف بیانیے سے ہٹ گئے، تو پارٹی کی مقبولیت میں کمی آنا شروع ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کو اپنی سابقہ غلطیوں سے سیکھنا چاہیے کہ 2021میں جب ان کی سیاسی طاقت عروج پر تھی اور پھر کیا وجہ بنی کہ اڑھائی سال میں پارٹی نیچے آ گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *