بلوچستان حکومت نے لواحقین کوٹے پر پابندی عائد کر دی

بلوچستان حکومت نے لواحقین کوٹے پر پابندی عائد کر دی

بلوچستان حکومت نے لواحقین کوٹے پر پابندی عائد کر دی۔

بلوچستان حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 18اکتوبر کے بعدلواحقین کوٹےپر کوئی بھرتی نہیں کی جائے گی۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اکتوبر 2024 کے بعد وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کو نوکری 12 اے رول کے تحت دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد لواحقین کوٹے پر بھرتیاں مکمل کریں تاکہ اس پالیسی کو بروئے کار لایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: تمام سرکاری و نجی ملازمین کیلئے نیا حکم آگیا

اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی متوفی کوٹے کے تحت ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ سندھ حکومت نے 8 اکتوبر 2024 کو متوفی کوٹے کی پرانی پالیسی کو بحال کرتے ہوئے اس کے تحت بھرتیاں کرنے کی اجازت دی تھی۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی۔صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد 24 جون سے ایک سال کے لیے 43 سال مقرر کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *