یونان جزیرے پر رہائش اختیار کریں، پیسے، مکان اور زمین فری حاصل کریں

یونان جزیرے پر رہائش اختیار کریں،  پیسے، مکان اور زمین فری حاصل کریں

یونان نے ایک منفرد اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت افراد کو جزیرے پر رہائش اختیار کرنے کے لیے پیسہ، مکان اور زمین فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم جزیرہ “اینٹی کیتھیرا” کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، جس کا مقصد جزیرے کی آبادی میں اضافہ اور اس کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

یونان کی اسکیم کی تفصیلات:

یونان کے جزیرے “اینٹی کیتھیرا ” میں رہائش اختیار کرنے والے افراد کو حکومت کی طرف سے کئی فائدے دیے جائیں گے۔ جزیرے پر رہنے والوں کو ہر ماہ 500 یورو کی رقم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت اس جزیرے پر رہائش اختیار کرنے والوں کو مفت مکان کیساتھ کھیتی باڑی کے لیے زمین کا ایک چھوٹا ٹکڑا بھی دیا جائے گا۔

جزیرے کی تاریخ:

اینٹی اینٹی کیتھیرا جزیرہ ایک قدیم یونانی جزیرہ ہے جو روم میں واقع ہے۔ اس وقت یہاں کی آبادی بہت کم ہے، اور زیادہ تر رہائشی بزرگ افراد ہیں۔ یونانی حکومت نے اس جزیرے کی آبادی کو بڑھانے اور وہاں کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے یہ منفرد اسکیم متعارف کرائی ہے۔

دیگر سہولتیں اور تعلیمی ادارے:

جزیرے پر بجلی اور صاف پانی کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ جزیرے پر ایک سکول بھی موجود ہے، جو تقریباً 30 سال سے بند تھا، لیکن حکومت نے اسے دوبارہ کھولنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ جزیرے کے بچوں کو تعلیم حاصل ہو سکے۔ نیہ اسکیم یونان میں نئے مقامی افراد کو آباد کرنے اور جزیرے کی زندگی کو دوبارہ سے زندہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *