گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے لیے میں اکیلا ہی کافی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنرخیبرکے پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 12 کالجز بند پڑے ہیں ، تحریک انصاف کی ساری توجہ صرف جلسوں اور دھرنوں پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ٹی پارک منصوبے سے 10 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم
کے پی کی عوام کو ہمیشہ استعمال کیا گیا ہے، باقی اس پارٹی سے اچھے کی اُمید کی توقع مت رکھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات کی واپسی کے علاوہ بھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مری سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
فیصل کریم کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے کبھی لاء اینڈ آرڈر پر بات نہیں کی، پی ٹی آئی کیلئے ایک ہی کافی ہوں۔