ہنڈائی نشاط موٹرز نے اپنے دو ماڈلز، ٹوسان اور سانتافے، کی قیمتوں میں محدود وقت کے لیے کمی کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمپنی نے ٹوسان کے تمام ویرینٹس کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے تک کمی کر دی ہے، سانتافے کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ یہ قیمتیں 31 دسمبر 2024 تک نافذ العمل رہیں گی۔
ہنڈائی ٹوسان اے ڈبلیو ڈی الٹیمیٹ (بلیک) کی نئی قیمت دو لاکھ روپے کی کمی کے بعد 87,84,000 روپے ہو گئی ہے جو پہلے 89,84,000 روپے تھی۔ٹوسان AWD الٹیمیٹ (بیج) کی نئی قیمت 87,09,000 روپے مقرر کی گئی ہے، پہلے 89,09,000 روپے تھی۔
ٹوسان FWD جی ایل ایس اسپورٹ کی قیمت دو لاکھ کمی کے بعد اب 80,80,000 روپے ہو گئی ہے، FWD جی ایل ایس ویرینٹ کی نئی قیمت دو لاکھ کمی کے بعد71,15,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ہنڈائی سانتافےAWD سگنیچر کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کمی کے بعد 13,899,000 روپے ہو گئی ہے، سانتافے FWD اسمارٹ کی قیمت 5 لاکھ روپے کم ہونے کے بعد 12,490,000 روپے ہو گئی ہے۔