اقوام متحدہ ، فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی چار قراردادیں منظورکرلیں

اقوام متحدہ ، فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی چار قراردادیں منظورکرلیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور کامیابی ، اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی چار قراردادیں منظور کیں۔

تفصیلات کے مطابق  اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ علاقائی تخفیف اسلحہ کی قرارداد کو منظور کیا جبکہ  پاکستان کی پیش کردہ علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات پر قرارداد کو بھی منظور کرلیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں : 2024 میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے ٹاپ 10 موبائل فون کون سے ہیں؟

اسی طرح  پاکستان کی علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں پر قابو کی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔

اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ  غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی کےخلاف موثر بین الاقوامی اقدامات کی تکمیل کی قرارداد کو بھی منظور کرلیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *