ملک میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.24فیصد اورسالانہ بنیادوں پر13.89فیصدکااضافہ ہواہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے ہفتہ وار جاری رپورٹ کے مطابق 7اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 10ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور20کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 21اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
کیلا کی قیمت میں 2.63فیصد، چینی 1.49فیصد،چکن 1.23فیصد، دال ماش 0.72فیصد،دال چنا0.60فیصد، اری چاول 0.43فیصد اوردال مسورکی قیمت میں 0.27فیصدکی کمی ہوئی، اس کے برعکس ایل پی جی کی قیمت میں3.37فیصد، انڈے 2.70فیصد، آلو2.63فیصد، پیاز2.61فیصد، سرسوں کاتیل 2.36فیصد،ٹماٹر1.67فیصد، ڈیزل 1.54فیصد، ایک کلوبناسپتی گھی 1.49فیصد، 5لیٹرکوکنگ آئل 1.35فیصد، دال مونگ 0.93فیصد،پیٹرول 0.56فیصد اورواشنگ سوپ کی قیمت میں 0.47فیصدکااضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.24فیصدکااضافہ ہواہے، 17733روپے سے 22888روپے، 22889روپے سے 29517روپے، 29518 روپے سے 44175 اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.26،0.24فیصد،0.23فیصد اور0.24فیصدکااضافہ ہوا.
صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔