کوئٹہ کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آج کا جلسے کرنے کی درخواست فوری طور پر مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی کو انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ مل سکی ۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن لندن کیوں گئے؟ جے یو آئی رہنما نے وجہ بتا دی
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق اس وقت ایوب سٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی ) کے امتحانات اور ہاکی گراؤنڈز پر محکمہ کھیل کے مقابلے ہورہے ہیں۔ اس وجہ سے جلسہ نہیں ہو سکتا ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ امن وامان کے خدشات ہیں لہٰذا تحریک انصاف جلسہ ملتوی کرے۔
یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کو ریپبلکن نے عمران خان کی رہائی کی یقین دہانی کروائی، رئوف حسن کا انکشاف