سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے حکومت اوراپوزیشن کے 2، 2 نام فائنل

سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے حکومت اوراپوزیشن کے 2، 2 نام فائنل

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ سے حکومت اوراپوزیشن کے 2، 2 نام فائنل کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے حکومت کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کانام جوڈیشل کمیشن کیلئے سامنے آگیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی سے اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔ سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کل نام سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو بھیجیں گے۔
دوسری طرف سینیٹ سے نون لیگ کے عرفان صدیقی اور اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز جوڈیشل کمیشن کا حصہ رہیں گے

اسی طرح آرٹیکل 175 اے کے تحت 13 رکنی سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کی جائے گی۔ سپریم جوڈیشل کمیشن آئینی بینچز کی تشکیل اور سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے ججوں کی تقرری کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *