پشاور: خیبرپختونخوا بھر کے اساتذہ نے سرکاری تعلیمی اداروں کو تالے لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرائمری سکول ٹیچرز اپرگریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کے حصول کیلئے سراپا احتجاج ہے۔
صدر آل پرائمری سکول ٹیچرایسوسی ایشن کے مطابق صوبہ بھر سے مرد و زنانہ پرائمری اساتذہ پشاور میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا پرائمری کی سطح پر آج تعلیمی سلسلہ معطل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو جناح پارک پشاور انے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صدر آل پرائمری سکول ٹیچرایسوسی ایشن کا کہناتھاکہ کابینہ سے منظوری کے باوجود اساتذہ کی اپگریڈیشن نہیں کی جارہی، جس کے خلاف آج پرامن احتجاج ہوگااور آئندہ کیلئے لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن نے اپگریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کی حصول کیلئے سراپا احتجاج کی کال دیکر آج صوبہ بھرمیں پرائمری کلاسز کا بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔