ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ/ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: نومبر میں موسم خشک اور بارشیں معمول سے کم ہونے کی پیشنگوئی

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صبح /رات کےاوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ، قصور،اوکاڑہ ، ساہیوال، فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ/ ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ / ہلکی دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت:لہہ میں منفی 01 اور اسکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *