ہندو برادری دیوالی کا تہوار یکم نومبر کو منائے گی، جس کے موقع پر سندھ حکومت نے صوبے میں مقیم ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین اور مزدوروں کے لیے تعطیل کا اعلان کرتی ہے، اور اس کے ساتھ ہی ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ بھی فراہم کی جاتی ہے۔محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنز و کوآرڈی نیشن نے دیوالی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔