بجلی کی اقساط کی سہولت ختم، عوام میں پریشانی پھیل گئی

بجلی کی اقساط کی سہولت ختم، عوام میں پریشانی پھیل گئی

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے لیے اقساط کی سہولت ختم کیے جانے سے عوام میں شدید پریشانی پھیل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفید پوش اور غریب صارفین، جو مہنگے بجلی کے بل اقساط میں ادا کر دیتے تھے، اب مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے احکامات کے مطابق سال میں صرف ایک بار قسطوں کی سہولت دی جاتی ہے اور بل کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں دی جا سکتی، جس نے عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے کانگریس کے اراکین کا خط صدر بائیڈن کو موصول

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دفاتر میں بیوائیں، سرکاری ملازمین، اور غریب صارفین مایوسی کے عالم میں لوٹنے لگے ہیں۔ موجودہ مہنگائی کے دور میں غریب عوام اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے گھریلو سامان فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ عوام نے وزیر توانائی اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کریں۔

نیپرا کے احکامات کے تحت سرکاری کمپنیوں نے بلوں کی اقساط ختم کر دی ہیں، جس سے عوام میں مزید تشویش پائی جاتی ہے اور امید ہے کہ حکومت جلد اس مسئلے کا حل نکالے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *