برطانیہ: 20 ارکان پارلیمنٹ کا عمران خان کی فوری رہائی کے لیے خط!

برطانیہ: 20 ارکان پارلیمنٹ کا عمران خان کی فوری رہائی کے لیے خط!

امریکی سینیٹرز کے بعد برطانیہ کے 20 ارکان پارلیمنٹ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے حکام سے رابطہ کرے اور پی ٹی آئی کے بانی، عمران خان، کی اڈیالہ جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کرے۔

یہ خط برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے نام لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی مسلسل نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق خان کی حراست ملک میں جمہوریت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کا واٹس ایپ میں کانٹیکٹس کے سسٹم میں بڑی تبدیلی کا اعلان

20 ارکان نے اس خط پر دستخط کیے، جن میں کم جانسن، پالا بارکر، اپسانا بیگم، لیام بائرن، روزی ڈوفیلڈ، گل فرنس، پالٹ ہیملٹن، پیٹ لیمب، اینڈی میک ڈونلڈ، ابتسام محمد، بیل رییر وایڈی، زارا سلطانہ، نادیہ ولوم، بیرونس جون بیک ویل، بیرونس کرسٹین بلور، لارڈ پیٹر ہین، لارڈ جان ہینڈی، اور لارڈ ٹو ڈوفل شامل ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات کی تعداد بڑھانے کا مقصد اپوزیشن کے رہنماؤں کو ڈرا کر سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا ہے، جیسا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جس میں سپریم کورٹ سے اختیارات چھین لیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *