سپریم کورٹ نے آئیندہ ہفتے کا عدالتی روسٹر جاری کردیا اورمختلف مقدمات کی سماعت کے لیے 8 بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔
بنچ ایک چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر دو میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہونگے ، اسی طرح بنچ نمبر تین جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہوگا ۔ جبکہ بینچ نمبر چار جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہو گا ۔
اسی طرح بینط نمبر پانچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا ۔ اسی طرح بنچ نمبر چھ میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہونگے اوربنچ سات جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ آٹھ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔