مرغی سستی،انڈے مزید مہنگے ہوگئے

مرغی سستی،انڈے مزید مہنگے ہوگئے

لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا ہے، جبکہ انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی آئی ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق اس کی قیمت 569 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز یہ گوشت 577 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا 125 تین سالہ قسطوں پر کتنے کا ملے گا؟ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے، اور اس کی سرکاری پرچون قیمت 393 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 379 روپے فی کلو ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی درجن قیمت 313 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *