جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری، آرمی چیف کاجسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ سے مکالمہ

جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری، آرمی چیف کاجسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ سے مکالمہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ کو ان کی نشست پر جا کر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنٹی آپ کو بیٹے کے چیف جسٹس پاکستان بننے پر بہت بہت مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چیف جسٹس جسٹس عاصم منیر کی والدہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آنٹی آپ کو بیٹے کے چیف جسٹس پاکستان بننے پر بہت بہت مبارک ہو۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ نے جواب دیا کہ آپ کو بھی بہت بہت مبارک، ہم سب کی دعاؤں سے میرا بیٹا چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز ہوا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ نے کہا کہ یہ ہم لوگوں کے کئے فخر کا لمحہ ہے۔

، آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ ہمارے لیے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ایک شاندار اور اعزازی شمشیر لینے والے افسر کا بیٹا آج چیف جسٹس پاکستان بنا ہے ۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد پاک فوج میں کیپٹن اور سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی انگلینڈ کے گریجویٹ تھے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد نے بعد ازاں پاک فوج چھوڑ کر سول سروس جوائین کی تھی۔وہ گریڈ 22 پر ترقی پاکر چیف سکریٹری اور سکریٹری داخلہ بھی رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *