جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بار پھر ملک میں عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں احتجاج نہیں کیا کرتیں، ہم نے جتنے ملین مارچ کئے اس میں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا، وقت کا تقاضا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں عام انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں۔
ابھی اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہوں ، فی الحال حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے وسائل پیدا کرنے کی ضرورت ہے، وسائل بڑھیں گے تو مسائل کم ہوں گے، ملک میں معاشی استحکام کی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر ہم نے فریقین سے اپیل کی احتجاج کریں نہ آئینی ترمیم کا مسئلہ چھیڑیں تاکہ قوم ایک یکجہتی دکھا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارلحکومت میں ترقیاتی کاموں کے مرکزی دفتر میں بڑی چوری کا انکشاف
کانفرنس کے شرکاء کے سامنے تنازعات کے بجائے یکجہتی کی خبر جائے اور ان کا اعتماد بحال ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےاپنا اچھا وقت گزارا۔