بشریٰ بی بی نے رہائی کے بعد پارٹی کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے تقریباً 9 ماہ جیل میں قید کاٹنے کے بعد رہائی پائی۔ رہائی کے فوراً بعد وہ پشاور روانہ ہوئیں جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کیں۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بشریٰ بی بی، عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے پارٹی کی تمام قیادت کو ہدایت دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر تمام ترتوجہ مرکوز کی جائے۔