نوازشریف آج لاہور سے دبئی کیلئے اُڑان بھریں گے

نوازشریف آج لاہور سے دبئی کیلئے اُڑان بھریں گے

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج بروز جمعۃ المبار ک لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے صبح 9 بجے دبئی کے لئے اُڑان بھریں گے ۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ایک رات قیام کے بعد نواز شریف کل لندن روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

نوازشریف بیرون ملک دوروں کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کرینگے۔  صدرمسلم لیگ (ن) 29 اکتوبر کو امریکا روانہ ہوں گے، لندن واپسی سے قبل وہ چار روز تک امریکا میں قیام کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں اپنے والد کے ساتھ لندن جائیں گی اور دونوں یورپی ممالک کا دورہ کر یں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی وفاقی حکومت کیلئے چیلنج بن گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *