سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اکتوبر 2024میں پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی جو کہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے ایک خوشخبری ہے۔

اس وقت سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1400 سے 1450 روپے کے درمیان ہے۔لاہور اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں ملک کے دیگر میٹروپولیٹن شہروں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، پاکستان سٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

حالیہ قیمتوں میں یہ کمی تعمیراتی مواد کی لاگت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود صارفین اور بلڈرز کے لیے کچھ ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔مختلف سیمنٹ برانڈز کی موجودہ قیمتوں سے مارکیٹ کا مقابلہ جاتی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ڈی جی خان سیمنٹ اور عسکری سیمنٹ کی قیمت 1450 سے 1460 روپے فی بوری ہے، جبکہ میپل لیف، بیسٹ وے، فوجی، اور لکی سیمنٹ 1450 روپے فی بوری میں دستیاب ہیں۔

پائنیر سیمنٹ کی قیمت بھی 1460 روپے فی بوری ہےجبکہ فلائنگ پاکستان ایک زیادہ سستی آپشن پیش کرتا ہے، جس کی قیمتیں 1400 سے 1420 روپے تک ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *