تحفظات کے باوجود آئینی ترمیم میں ووٹ دئیے : فاروق ستار

تحفظات کے باوجود آئینی ترمیم میں ووٹ دئیے : فاروق ستار

ایم کیو ایم کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 آئینی ترمیم میں بھی کچھ ایسے تحفظات ہیں جن پر ہمیں اعتراض ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ تحفظات کے باوجود ہم نے اس آئینی ترمیم میں ووٹ دئیے ہیں ۔ اس ترمیم میں بلدیاتی اداروں کو وفاق سے براہ راست فنڈز منتقل کرنے کا آرٹیکل 140میں ترمیم ہونی چا ہیے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب آج ہوگی

مرکز صوبوں کو فنڈز دیتا ہے مگر صوبے بلدیاتی حکومتوں کو فنڈز نہیں د یتے ۔ آج بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا یا صوبے بنانا ہوں گے، ایم کیو ایم نے بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے حوالے سے حکومت سے آئندہ آئین سازی کے لئے معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز فوری استعفیٰ دیں :اختر مینگل

ہمیں امید ہے کہ حکومت اپنے وعدے پر عمل درآمد کرے گی۔ اگلی آئینی ترمیم بلدیاتی نظام کے آرٹیکل 140کی لائے جانے کا وعدہ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *