کونسی سمز کل بند ہو جائینگی ؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

کونسی سمز کل بند ہو جائینگی ؟  پی ٹی اے نے بتا دیا

پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ کل سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری کی گئی موبائل فون سمز بند کر دی جائیں گی۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ کارروائی غیر قانونی سمز کے خلاف جاری آپریشن کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز کی منتقلی کے لیے 15 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا تھا، اور وہ آج آخری موقع پر یہ منتقلی کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 15 اکتوبر پی ٹی آئی کا احتجاج، وزیر داخلہ کی آج عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی

سمز کی منتقلی کے لیے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ، ان سے تعلق کا ثبوت، اصلی سم، اور سم کے زیر استعمال ہونے کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی اے نے 2017 سے پہلے کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کر دی ہیں، اور تقریباً 70 ہزار منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری سمز بھی بلاک کر دی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *