اسلام آباد:ایس سی او سمٹ کے باعث سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے 14 سے 16 اکتوبر تک تین تعطیلات ہوں گی۔ یہ فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سمٹ کی سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ہفتہ اور اتوار کی دو ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر پانچ مسلسل تعطیلات ملیں گی۔ اس طرح اسکول 12 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ تمام تعلیمی ادارے 17 اکتوبر بروز جمعرات کو دوبارہ کھلیں گے۔
SCO سمٹ 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کو تعینات کیا گیا ہے۔ فوج 5 سے 17 اکتوبر تک سیکیورٹی کی نگرانی کرے گی۔ اس سمٹ میں آٹھ رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے، جن میں ایران بھی شامل ہے۔