آئی فون 16 پلس قسطوں پر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

آئی فون 16 پلس قسطوں پر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

امریکن ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے حال ہی میں آئی فون 16 پلس متعارف کرایا ہے، جو نئی خوبصورت لک ، جدید خصوصیات اور طاقتور کارکردگی کا امتزاج پیش کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون 16 پلس کا کیمرہ کنٹرول اسے یادوں کو محفوظ کرنے میں مزید آسان بنا تا ہے۔ اس میں 48 میگا پکسل کا فیوژن کیمرہ سسٹم ہے، جوجدید اپ گریڈز کے ساتھ آتا ہے، اور ایکشن بٹن بھی شامل ہے جو فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس میں موجود آئی او ایس 18 چپ صارفین کے ذاتی سیاق و سباق کے مطابق کام کرتی ہے، جس سے یہ ان کے لیے مددگار اور متعلقہ معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ تیز رفتار کارکردگی اور بہتر توانائی کی کارکردگی فراہم کرتا ہے، جس سے ملٹی ٹاسکنگ مزید ہموار ہوجاتی ہے۔

آئی فون 16 پلس میں ایپل کا ذاتی ذہانت کا نظام بھی موجود ہے، جو لکھنے اور اظہارِ خیال میں مدد دیتا ہے۔ اس میں رازداری کے تحفظ کے لیے خاص تدابیر موجود ہیں، جو یقینی بناتی ہیں کہ آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے۔

آئی فون 16 پلس کی قیمتیں:

128 جی بی ماڈل کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 699 روپے ہے جبکہ 256 جی بی ماڈل 4 لاکھ 75 ہزار 519 روپے کا ہے۔ بینک الفلاح نے آئی فون 16 پلس کے لیے قسطوں کا منصوبہ متعارف کرادیا ہے، جس میں صفر مارک اپ کا فائدہ دیا گیا ہے۔

قسطوں کا پلان:

128 جی بی ماڈل کی تین ماہ کی قسط 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگی، جبکہ چھ ماہ کی قسط 72 ہزار 450 روپے ہے۔ اسی طرح 256 جی بی ماڈل کی تین ماہ کی قسط 1 لاکھ 58 ہزار 506 روپے ہوگی، اور چھ ماہ کی قسط 79 ہزار 253 روپے ہے۔ یہ منصوبہ صارفین کے لیے آئی فون 16 پلس کی خریداری کو مزید آسان بناتا ہے، اور بینک الفلاح کی جانب سے پیش کردہ تمام آئی فونز پی ٹی اے سے منظور شدہ ہیں۔ بینک الفلاح کی جانب سے پیش کردہ تمام آئی فونز پی ٹی اے سے منظور شدہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *