گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ پہلے بھی علی امین 7 گھنٹے روپوش ہوئے تھے اور اب بھی صوبائی چیف منسٹر(سی ایم) نے تسلیم کیا ہے کہ وہ خودساختہ روپوش تھے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے کے دوران کہاں تھے؟ اسمبلی میں بتادیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ان کی گرفتاری کا الزام حکومت پر لگا رہی تھی۔ فیصل کریم کنڈی کا مزیدکہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا