ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ان کے اس تین روزہ دورے کے دوران وہ صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کریں گے اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ دورے کے دوران ملائیشین وزیراعظم کی ملاقاتیں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی مہران کے تمام ماڈلز کی قیمت سامنے آگئی
ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا پیسفک) عمران احمد صدیقی نے ان کا پر تپاک استقبال کیا،محمد حسن دورے کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔