سندھ کے26 اضلاع میں خالی ہونے والی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول سامنے گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ضلعی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، صوبے میں 77 مختلف کیٹگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی سسٹم چلنے سےمتعلق پیشگوئی،عمران کامستقبل کیا ہے؟منظور وسان کابڑادعویٰ
کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، جن میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ خیال رہے کہ صوبے میں 22یو نین کونسلز چیئرمین، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں خالی ہیں۔ یاد رہے ضمنی انتخاب کیلئے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کوایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا
ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 سے 11 اکتوبر مقرر ہے ۔ واضح رہے صدر ٹاؤن کی یو نین کونسل 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی ٰوہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی۔