انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس نہ صرف ایک شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے بلکہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں کسی بھی ٹریفک حادثے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی سے بھی بچاتا ہے۔
لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس سعودی حکام کے لیے بھی قابل قبول ہے۔ پاکستانی شہری اگر سیاحتی ویزا پر سعودی عرب میں موجود ہوں تو وہ لائٹ وہیکل چلا سکتے ہیں۔ یہ لائسنس پاکستان سے آنے والے غیرملکی مسافروں کو ویانا کنونشن 1968 کے تحت جاری کیا جاتا ہے۔
شرائط:
پنجاب کے شہری جو سعودی عرب کا سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں سٹی ٹریفک پولیس دفاتر یا پولیس خدمت مرکز جا کر اپنا بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ہوگا۔لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کے پاس یہ دستاویزات ہونی چاہئیں، ویلیڈ قومی ڈرائیونگ لائسنس، ویلیڈ ویزا ، اوریجنل شناختی کارڈ، اور پاسپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی کم از کم 6 ماہ کی میعاد ہونی چاہیے۔
فیس:
لاہور میں بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی تازہ ترین فیس موٹر کار اور جیپ کے لیے 4980 روپے ہے، جیسا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی آفیشل ویب سائٹ پر درج ہے۔