پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے این او سی کی آج ہی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس کی صدارت شیخ وقاص اکرم کر رہے ہیں۔ اجلاس میں شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمور، ثمابیہ طاہر اور دیگر رہنما شریک ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اب الیکشن کمیشن کی رجسٹرڈ پارٹی نہیں رہی؟ کنور دلشاد کا انکشاف
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کے لیے این او سی کی درخواست تیار کر لی ہے اور یہ درخواست ڈی سی آفس راولپنڈی میں آج ہی دائر کی جائے گی۔
مزید یہ کہ پی ٹی آئی ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں بھی ایک پٹیشن دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے ثمابیہ طاہر کو جلسے کے حوالے سے اہم ذمہ داری بھی سونپ دی ہے، جو اس معاملے کی نگرانی کریں گی۔