اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس 2 میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تحریری حکم جاری کر دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تین صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ پیش کیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت مجسٹریٹ کے لیے 3 دن اور سیشن کورٹ کے لیے 5 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے اپنی مشہور موٹرسائیکل جی ڈی 110 ایس پر بڑی آفر لگا دی
اسی طرح ہائی کورٹ کو 7 دن کے اندر ضمانت کا فیصلہ کرنا لازمی ہے، جبکہ اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کے دیے گئے وقت کی شرائط لاگو ہوں گی۔
ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ درخواست گزار کی ضمانت کی درخواست بغیر کسی وجہ کے التوا میں ہے، اور وکلاء نے جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو کیس کی منتقلی کے بعد، ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سینٹرل کے پاس زیر التوا ہیں۔