چیمپئنزون ڈے کپ میںگزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 50اوورز کے میچ میں مارخورز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 231 بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔
میچ میں افتخار احمد نے 60، سلمان علی آغا نے 51،عبدالصمد 37،محمد رضوان 33 اور فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔ اسٹالینز کے جہانداد خان نے 4 اور مہران ممتاز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی تھی۔232
رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز کی ٹیم 24ویں اوورز میں 105 رنز پرآؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 42 جبکہ شان مسعود 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ مارخور کے زاہد محمود نے 18 رنز د یکر 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیاجب کہ سلمان آغا 3 اور نسیم شاہ کے حصے میں2 وکٹیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا ویمنز بمقابلہ پاکستان پہلا ٹی ٹوئنٹی: کھیل کے میدان سے اہم خبر آگئی
میچ ختم ہونے کے بعد اسٹالینز کے کپتان محمد حارث کا حیران کن بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حارث نے میچ ہارنے پر کہا کہ ٹیم کی اسٹرینتھ چیک کررہے تھے ، خوشی ہوئی کہ میچ ہار گئے۔ اسٹالینز کے کپتان محمد حارث کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔