پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئےملک توڑنے کی ڈگرپر ہے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئےملک توڑنے کی ڈگرپر ہے، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر ملک کو توڑنے کی کوششوں کا الزام عائد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے حالیہ بیان میں فیصل واوڈا نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ حکومت نہ صرف ناکام اور نالائق ہے بلکہ بزدل بھی ہے۔

فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں لکھاکہ جمہوری ملک کو جوڑنے والی حکومت نالائق اور ناکام ہے اور ساتھ ہی بزدل بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی نکتہ چینی کی کہ حکومت نے ابھی تک کسی بھی مذمتی بیان ایکشن یا ڈیمارش کے ذریعے اس صورتحال کا مناسب ردعمل نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا سب سو رہے ہیں، حکومت ٹک ٹاک سمجھ کر ہی کچھ کر لے۔

خیال رہے کہ قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس کے دوران قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکا احتراماً کھڑے ہوگئے مگر افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر اور ان کے ساتھی اس وقت احتراماً کھڑے نہیں ہوئے۔ دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ دینے کے لیے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *