خیبرپختونخوا حکومت کا آفیسرز کے اسپیشل الاؤنسزپر نوٹس: ریکوری کا حکم جاری

خیبرپختونخوا حکومت کا آفیسرز کے اسپیشل الاؤنسزپر نوٹس: ریکوری کا حکم جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے چیف کوآرڈینیٹر سنٹر آف ایکسلینس آن کاؤنٹر ونگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کو بیک وقت سیکرٹریٹ کارکردگی الاؤنس اور پرفارمنس الاونس پر نوٹس لیتے ہوئے ان ریکوری کے احکامات جاری کرد یئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سنٹر اف ایکسلینس ان کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے چیف کوارڈنیشن آفیسر کو بیک وقت سیکرٹریٹ کارکردگی الاونس اور سنٹر سے سپیشل الاونس لینے کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے ریکوری کرنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ ان کی تنخواہ کو بھی سیکرٹریٹ سے سنٹر منتقل کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔خیبر پختونخوا حکومت نے انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے قائم کردہ سنٹر آف ایکسلینس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (سی ای سی وی ای) کے چیف کوارڈنیشن افیسر ( سی ای او ) ڈاکٹر ایاز کی بیک وقت سیکرٹریٹ پرفارمنس الاونس سمیت دیگرسیکرٹریٹ اورسپیشل الاونس کی مد میں تین لاکھ روپے ماہانہ لینے کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے ریکوری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سےمتعلق بیرسٹر سیف کا اہم بیان آگیا

محکمہ فنانس کی جانب سے سنٹر کے تین عہدوں جس میں گریڈ اکیس کے چیف کوارڈنیشن افیسر ڈاکٹر ایاز، گریڈ بیس کے ایڈیشنل کوارڈنیشن افیسر اور گریڈ انیس کے ڈپٹی کوارڈنیشن افیسرکی پوسٹوں کو سنٹر کیلئے الگ اکاونٹ (پی ار ) میں شفٹ کردیا ہے، کیونکہ اس سے قبل سی سی او سیکرٹریٹ سے سیکرٹریٹ پرفارمنس الاونس، اردلی الاونس اور یوٹیلٹی الاونس بھی لیتے رہے ہیں اور ساتھ میں سنٹر سے سپیشل الاونس کی مد میں 3 لاکھ روپے ماہانہ بھی لیتے رہے تاہم رولز کے تحت ان دونوں میں سے ایک الاونس لیا جاسکتا ہے ۔ تحریک انصاف کے سابق حکومت نے 2021 میں من پسند شخص کو نوازنے کیلئے ایکٹ کے زریعے چیف کوارڈنیشن افیسر ڈاکٹر ایاز کی تقرری کیلئے راستہ ہموار کیاتھا اور مزید براں اسی پوسٹ کو ایکٹ کے شیڈول میں بھی شامل کیا گیا تھا جس کے تحت سی سی او کی تقرری کے شرائط میں سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی فرسٹ کلاس ، ماسٹر ڈگری ایجوکیشن میں یا قانون میں، گریڈ انیس میں چار سال ملازمت کا تجربہ ، کاونٹرینگ ٹیرارزم میں تجربہ سمیت عمر کی حد 40 سے 50 سال شامل ہے اور اسی ہی تعلیم اور تجربہ پر صرف ڈاکٹر آیاز ہی واحد امیدوار پورا اترا جس کے باعث انکی گریڈ 21میں تقرری ہوئی۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کی ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سروس کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی

عمومی طور پرکسی بھی سول سرونٹ کی گریڈ اکیس میں براہ راست تقرری نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی صوبے میں ایسی کوئی مثال موجود ہے ۔ سی سی او کی تقرری سول سرونٹ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ عمومی طور پر سول سرونٹ کی تقرری سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے تحت ہوتی ہے لیکن وہ بطور سول سرونٹ نان شیڈول پوسٹ کیلئے تعینات ہوئے ہیں اور نہ ہی وہ کیڈر کے افیسر ہیں جس کے باعث وہ سیکرٹریٹ الاونس کے حقدار نہیں ہے ۔اس سلسلہ میں چیف کوارڈینشن آفیسر ڈاکٹر ایاز سے رابطہ کیا گیا تو انھون نے آزاد ڈیجیٹل کو بتایا کہمیری پوسٹ نان شیڈول ہے میں کسی بھی قسم کا ایگزیکٹیو الاونس نہیں لے رہا ہوں، میں سول سرونٹ ہوں اور سیکرٹریٹ الاونس اور جس ادارے میں کام کر رہا ہوں وہاں سے الاونس لے رہا ہوں،اپوائنٹمنٹ سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *