سیاسی جماعتوں کے مابین چارٹر آف پارلیمنٹ کے لیے 18 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی میں 12 حکومتی اور 6 اپوزیشن ممبرز شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے تحت قومی اسمبلی رولز 244 بی کے تحت سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
سپیشل کمیٹی پارلیمنٹ پارلیمنٹرین ،آئین، قومی اسمبلی رولز اینڈ بزنس اور پارلیمنٹ کے فنگشن کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے اپنی شفارشات مرتب کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہوگی۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، خورشید شاہ ، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، چوہدری سالک، عبدالعلیم خان خصوصی کمیٹی کے ممبران ہو ں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:عدلیہ متعلق آئینی ترمیم کا معاملہ : مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو حمایت دینے سے انکار کردیا
اس کے علاوہ پولین بلوچ ، وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ جب کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں اختر مینگل، بیرسٹر گوہر علی، حمید حسین، شاہدہ اختر علی حامد رضا خالد مگسی، اعجاز الحق ،محمود اچکزئی بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ممبر ہوں گے ۔