ڈیفنس کار حادثہ: 6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں کم عمر ڈرائیور کی رہائی کیلئےدرخواستِ ضمانت منظور

ڈیفنس کار حادثہ: 6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں کم عمر ڈرائیور کی رہائی کیلئےدرخواستِ ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے ڈیفنس کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں کم عمر ڈرائیور کی رہائی کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کم عمر ڈرائیور افنان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،. عدالت نے کم عمر ڈرائیور کو رہائی کیلئے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا. درخواست گزار کم عمر ڈرائیور کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ کار حادثہ تھا اس پر دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا لیکن پولیس نے اس حقیقت کے باوجود انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات لگا دی‌. وکیل نے یہ نشاندہی کی کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت خارج کی۔۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیکیوریٹی چیک پوسٹس اور لاپتہ افراد بارے رپورٹ طلب کر لی

درخواست گزار کے طویل عرصے سے جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر وکیل نے استدعا کی کہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ دو رکنی بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا اور اسے سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کر لی۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *