وفاقی پولیس نے لیگی ایم این اے کو پی ٹی آئی کا سمجھ کر روک لیا

وفاقی پولیس نے لیگی ایم این اے کو پی ٹی آئی کا سمجھ کر روک لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیرافضل مروت، شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ ایسے میں پارلیمنٹ کے باہر دلچسپ صور ت حال دیکھنے کو ملی جب پولیس نے مسلم لیگی ایم این اے کو تحریک انصاف کا ایم این اے سمجھ کر روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ میں پناہ لے لی

پولیس نے لیگی ایم این اے کی گاڑی کے آگے ایک اور گاڑی لگادی گئی جس کے بعد لیگی ایم این اے شائستہ جدون نے اپنی گاڑی کا شیشہ نیچے کرکے کہا کہ میں ن لیگ میں ہوں، وہاں موجود رپورٹرز اور پولیس اہلکاروں نے قہقہہ لگایا، ایم این اے شائستہ جدون خود بھی اس ساری صور ت حال کو دیکھ کر ہنسنے لگیں، جس کے بعد پولیس نے انہیں جانے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *