نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرانے جولائی کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت 37 پیسے فی یونٹ کمی کی بھی منظوری بھی دی ۔ نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے جسے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور میں دودھ کی قیمت میں فی لٹرکتنےروپےکااضافہ ہوگیا؟
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں جمع کی جائے گی۔ 24۔2023کے لیے 0.93 روپے فی یونٹ کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اگست میں ختم ہو جائے گی اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ستمبر کے بلوں میں اضافی 0.82 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں ایک تولہ سونا 1400 روپے مہنگا
نیپرا نے 28 اگست 2024 کو ہونے والی درخواست پر سماعت کے بعد جولائی کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دی اور یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں ظاہر ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جون کی فیول چارج ایڈجسٹمنٹ اگست کے بلوں میں 2.56 روپے کے اضافے سے وصول کی گئی۔ اس لیے ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.93 روپے فی یونٹ کمی ہوگی اور دونوں ایڈجسٹمنٹ کو ملا کر صارفین کو ستمبر میں مجموعی طور پر 2.11 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔