نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست کے مطابق زلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔
زلفی بخاری کی اسلام آباد میں سات کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔