پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ پاکستان میں فی تولہ 1 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ سونا فی تولہ 2 لاکھ 62 ہزار 5 سوروپے کا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: مفت سولر پینلز کی فراہمی, پنجاب حکومت نے پلان کو حتمی شکل دیدی
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار51 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب مقامی مارکیٹ کے برعکس عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2503 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب سعودی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 24قیراط 1گرام سونے کی قیمت میں 303.06ریال ، 22قیراط ایک گرام 277.80اور18قیراط227.29ریال جبکہ 21قیراط 1گرام سونے کی قیمت 265.18ریال رہی ۔