وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی کے 9شعبوں کیلئےبڑی رقم کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی کے 9شعبوں کیلئےبڑی رقم کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے غربت میں کمی پروگرام کے تحت طلبہ وپروفیشنلز کیلئے آئی ٹی کے 9شعبوں میں سرٹیفکیٹ پروگرام شروع کرنے کی خاطر 50 کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو آئی ٹی ا نڈسٹری کی ضروریات کے تحت عملی تربیت دی جا ئیگی۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے اجلاس میں چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، سیکر ٹری آئی ٹی نور سموں، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) پروفیسر طارق رفیع سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔

سیکر ٹری آئی ٹی نور سموں نے وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ دی کہ کراچی اور تھرپار ڈویژن کیلئے آئی ٹی کورسز این ای ڈی یونیورسٹی کرائے گی۔ مہران یونیورسٹی حیدرآباد ، میرپور خاص ڈویژن ،شہید بینظیرآباد جبکہ آئی بی اے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کیلئے کورسز کرا ئیگی۔ ابتدائی طور پر پروگرام 10ہزار نوجوانوں کی تربیت کیلئے شروع کیا جا رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے پروگرام کیلئے سندھ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو 50 کروڑ روپے جاری کرد ئیے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کورسز میں جاوا، پیتھون، ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹر، گرافک ڈیزائنر، ای کامرس ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیولپر، موبائل ا یپلی کیشن ڈیولپر اور ڈیٹا سائنس سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سیکر ٹری آئی ٹی نور احمد سموں نے بتایا کہ کورسز کی مدت دو ماہ ہوگی، ہفتے میں 5روز یعنی پیر تا جمعہ کلاسز ہونگی اور ہر ایک گروپ 3 سے 45 شرکاء پر مشتمل ہوگا۔

پروگرام دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا، پہلے مرحلے میں آئی ٹی سرٹیفکیشن ، دوسرے مرحلے میں زیادہ قابلیت والے طلبہ کو مراعات دی جائیں گی، تمام شرکا کو سرٹیفکیٹ سنٹرز پر روبرو د ئیے جائیں گے ۔ اجلاس کے اختتام پر آئی ٹی سیکر ٹری سندھ ، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، آئی بی اے سکھر اور مہران یونیورسٹی جامشورو کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *