نوازشریف نے(ن)لیگ کاہنگامی اجلاس آج بلالیا

نوازشریف نے(ن)لیگ کاہنگامی اجلاس آج بلالیا

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ہنگامی اجلاس آج پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق (ن )لیگ کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا، جس میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ، حمزہ شہباز کے علاوہ وفاقی وصوبائی وزراء سمیت سینئر مسلم لیگی قیادت بھی شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر بھی شریک ہو نگے ، مسلم لیگ (ن) کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *