کیامولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کیساتھ جائینگے؟قیصر شیخ کابڑادعویٰ سامنے آگیا

کیامولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کیساتھ جائینگے؟قیصر شیخ کابڑادعویٰ سامنے آگیا

وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ تمام معاملات حکومتی کنٹرول میں آرہے ہیں، سیاست میں پتے چھپا کر رکھے جاتے ہیں وقت سے قبل شو نہیں کئے جاتے۔

تفصیلات کے مطابق قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ایوان میں ہر پارٹی کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی نمائندگی رکھتے ہیں۔

ایوان میں وہ قانون سازی ہوگی جو پورے ملک کے مفاد میں ہو، اُمید ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دیں گے اور وہ اپنے ممبران کو پوزیشن دلوانے کے لئے حکومت کے ساتھ گفت و شنید بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات کے خاتمے کیلئےعارف علوی میدان میں آ گئے

وزیر بحری امور نے دعویٰ کیا ہےکہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ مولانا کا خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مقابلہ ہے، وہ پاپولر لیڈر ہیں اور لوگ ان کا احترام کرتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *