لاہور اسلام آباد موٹر وے پر گزشتہ روز بھیرا انٹر چینج کے قریب گاڑی میں 4 افراد کی ہلاکت کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نےکہا ہے کہ چاروں افراد کی ہلاکت کھانے پینے کی اشیاء سے نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ گاڑی میں مختلف ادویات بھی موجود پائی گئیں ہیں اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاکت فوڈ پوائزننگ کے باعث نہیں لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہلاکت کی وجہ کا تعین پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے بعد کیا جا سکے گا اور اس حوالے سے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فوراً ملحقہ علاقوں سے جوس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے سیمپل اکٹھے کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کارساز کار حادثہ، ملزمہ نتاشا کی جانب سے ایک اور گاڑی اور موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کی فوٹیج سامنے آگئی
ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی نے کہا کہ ملحقہ اضلاع اور موٹروے ریسٹ ایریاز سے حاصل کی گئی کوئی اور فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور گاڑی سے برآمدشدہ اشیاء نہ ایکسپائر تھی اور نہ ہی جعلی، اور اس حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں مل کر واقعے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کررہی ہیں۔