حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیا پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا وزارت قومی صحت کو تحلیل کرنے کی بجائے رائٹ سائزنگ کا فیصلہ

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزپر ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *