سری لنکا نے سعودی عرب برطانیہ، چین، امریکہ سمیت 35 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میںسری لنکا کے نامزد سفیر امیر اجواد کامیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کو سری لنکا میں ویزا فری رسائی فراہم کرنے کا بہترین فیصلہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے اور کاروباری تبادلوں کو بڑھانے کے لئے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا اور اس کے علاوہ عوامی رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا۔رواں سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 50 سال پورے ہونے کا جشن بھی منایا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں دواساز کمپنی کے پلانٹ میں دھماکہ، 13 افراد ہلاک
واضح رہے کہ سری لنکانے جن ممالک کے شہریوں کو ویزا فری رسائی اجازت دی ہے ان ملکوں میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای )، چین، امریکہ، انڈیا، جرمنی، نیدرلینڈ، بیلجیئم، سپین، آسٹریلیا، ڈنمارک، پولینڈ، قازقستان، نیپال، انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان، فرانس، کینیڈا، چیک ریپبلک، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اسرائیل، بیلاروس، ایران، سویڈن، جنوبی کوریا، قطر، عمان، بحرین اور نیوزی لینڈ،روس اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔جب کہ پاکستان اس میں شانل نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ، 35 پاکستانی جاں بحق، متعددزخمی